- پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی یہ گراں قدر تصنیف اَربابِ اِقتدار، پالیسی سازوں، مذہبی راہ نُماؤں، اسکالرز اور عامۃ الناس کے لیے فکری کشادگی اور تہذیبی ہم آہنگی کی جانب اَہم سنگِ میل ہے۔
- یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ:
- اِسلام کا اصل چہرہ جبر اور تصادم کا نہیں، بلکہ رحمت، مکالمہ اور اِنسانیت کی بقا و فلاح کا ہے۔
- مذاہب کے مابین مکالمہ وقتی مصلحت نہیں، بلکہ اشتراکِ خیر کا بنیادی شرعی و اخلاقی اصول ہے۔
- اِس کتاب کے مطالعے سے آپ جان سکیں گے کہ:
- اِسلام کے آفاقی پیغام میں تکریمِ انسانیت، مساوات اور اَمنِ عالم کی حقیقی بنیاد کیا ہے؟
- کیا میثاقِ مدینہ اِنسانی تاریخ میں کثیر المذاہب معاشرے کا پہلا دستوری منشور تھا؟
- کیا تمام مذاہب میں مقدس ہستیوں کی حرمت و ناموس کی پاس داری ضروری قرار دی گئی ہے؟