والدین اور زوجین: گھریلو رِشتوں میں توازُن
(قرآن و حدیث کی روشنی میں)
- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یہ اِصلاح آفریں علمی کاوش محض ایک کتاب نہیں، بلکہ خاندانی زندگی کو سنوارنے کا ایک جامع منشور ہے۔
- والدین اور زوجین کے حقوق میں توازن قائم رکھنے کے لیے اِنتہائی مفید اور عملی راہ نُمائی فراہم کرتی ہے۔
- اِس کی اِنفرادیت یہ ہے کہ زیرِ بحث ہر حدیث کے تحت اس کے عملی فوائد اور مطالب و مضامین بھی بیان کیے گئے ہیں، جو قاری کی اِصلاح کا بہترین ذریعہ ہیں۔
- اِس کتاب سے یہ حقیقت بھی اُجاگر ہوتی ہے کہ خوش گوار گھریلو زندگی والدین کی بے لوث محبت اور میاں بیوی کے رحمت و سکون پر مبنی پاکیزہ بندھن پر اُستوار ہے۔
- والدین کی اِطاعت اور شریکِ حیات کے حقوق میں شرعی اَحکامات کے مطابق اِعتدال اور توازُن قائم کیا جائے۔